بھومی پوجن میں چیف منسٹر ٹھاکرے کی شرکت کا امکان نہیں

   

چیف منسٹر مہاراشٹرااُدھو ٹھاکرے کی رام مندر کی تعمیر کے لئے 5 اگسٹ کو بھومی پوجن کے سلسلے میں ایودھیا جانے کا امکان نہیں ہے ۔ سینئر شیوسینالیڈر سنجے راوت نے پیر کو اشارہ دیا کہ اُترپردیش کے اس ٹاؤن میں کووڈ۔19 کی سنگین صورتحال کے سبب ٹھاکرے شاید وہاں جانے سے گریز کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم وہاں جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر ٹھاکرے کسی بھی وقت جاسکتے ہیں ۔ موجودہ صورتحال میں جانا ضروری نہیں ۔ راوت نے رام مندر کی تعمیر کی مہم میں شیوسینا کے حصے کااعادہ کیا اور کہاکہ پارٹی نے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔