بھونگیر رکن پارلیمنٹ کومٹ وینکٹ ریڈی کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

   

بھونگیر /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے بھونگیررکن پارلیمنٹ کومٹ وینکٹ ریڈی کی سالگرہ تقریب منائی گئی۔اس موقع پر کانگریس پارٹی فلورلیڈرپرمودکمار،سابق صدرنشین بلدیہ بی جہانگیر،اراکین بلدیہ پردیپ،نرسمہا نے کہا کہ بھونگیر رکن پارلیمنٹ ایک عوامی قائد ہے۔عوام کی ترقی اور عوامی خدمت کیلئے وہ اپنے آپ کو وقف کرچکے ہے۔کومٹ ریڈی نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے عہدہ وزارت سے استفعی پیش کیا تھا۔قائدین نے کہا کہ کومٹ ریڈی ہمیشہ عوامی خدمت کیلئے تیار رہتے ہے۔اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کررہے ہے۔قائدین نے کہا کہ کومٹ ریڈی کو عہدوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اور وہ کبھی عہدوں کے لالچ کیلئے کام نہیں کئے ہے۔بعد ازاں مقامی ایریا ہاسپٹل میں مریضوں کو پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر قائدین وینکٹیش،نریش،اور دیگرموجود تھے۔