بھوپال میں بولے راہل گاندھی- اب دہلی میں بھی جیتے گی کانگریس

,

   

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد اب کانگریس ‘دہلی’ بھی جیتے گی۔ راہل گاندھی نے یہاں جمبوري میدان پر ‘ آبھار سمیلن ‘ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی فتح کے پیش نظر منعقد ہ شکرانہ کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ دنوں مکمل ہونے والے تین اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے عوام اور کارکنوں کی بدولت فتح حاصل کی ہے۔ ان تمام کے تئیں وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ پارٹی نے تینوں ریاستوں میں اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے قرض معاف کر دیے۔ اس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی گھبرا گئے اور اب وہ بھی کسانوں کی خبر لینے لگے ہیں۔ لیکن عوام سب کچھ سمجھتے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کسانوں کو فریب دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج دیپک بویریا، وزیر اعلی کمل ناتھ، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور جیوتیرادتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔