بھوپال میں گورنر لال جی ٹنڈن نے شاعربشیربدر کا خیرمقدم کیا

   

بھوپال ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے مشہور شاعر پدم شری بشیر بدر کو اپنی رہائش گاہ پر ان کی 85 سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔ بشیر بدر کی اہلیہ راحت بدر نے کہا کہ گورنر لال جی ٹنڈن کا تعلق لکھنؤ سے ہے ۔ وہ بھوپال میں دستوری فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ہم ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے یہاں پہونچے ۔ بشیر بدر نے کہا کہ ہمارے پاس آئے ہیں تو ہمارے ہیں ۔ راحت بدر نے گورنر سے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی بھی بشیر بدر صاحب کے بڑے مداح تھے اور انہیں بدر صاحب کہہ کر مخاطب ہوتے ۔ گورنر نے کہا کہ جب وہ بھوپال آئے تو وہ بشیر صاحب سے ملاقات کیلئے بے تاب تھے ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ میری سالگرہ کے موقع پر ملاقات کا موقع ملا ہے ۔ بشیر صاحب نے گورنر اور ان کے ارکان خاندان کی موجودگی میں سالگرہ کیک کاٹا ۔