بھوپال کے جنگل سے 52 کلو سونا اور15کروڑ روپئے نقد برآمد

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے بھوپال میںدو دن سے چل رہی انکم ٹیکس ریڈ کے بیچ ایک بڑی برآمدگی ہوئی ہے ۔ بھوپال کے ایک جنگل میں لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی میں 15کروڑ کیش اور 55 کلوسونا برآمد کیا گیا ہے ۔ یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ کیش اور سونے کی اتنی بڑی کھیپ رکھنے والا ’امیر کبیر‘ کون ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ رات دیر گئے بھوپال سے ملحق مندورا گاؤں کے پاس جنگل میں ایک لاوارث انووا گاڑی کی اطلاع ملی تھی ۔ رات تقریباً دو بجے جب پولیس اور آئی ٹی محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی تو کار میں دو بیگ ملے ۔ تلاشی لینے پر دونوں بیگ میں سونا اور کیش بھرا ملا ۔ بتایا جارہا ہے کہ سونے کا وزن تقریباً 55 کلو ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ نے سونے کو برآمد کرلیا ہے ۔ گاڑی گوالیار کے کسی شخص کے نام رجسٹرڈہے ۔ پولیس گاڑی مالک کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔ مانا جارہے کہ دھاوے سے بچانے کیلئے سونے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا جوغیرقانونی طریقہسے حاصل بتایا جارہا ہے ۔