چندی گڑھ ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے سابق چیف منسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا اور کانگریس کے سینئر قائد موتی لال ووہرا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی خصوصی عدالت نے اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمٹیڈ اراضی الاٹمنٹ کیس میں عبوری صمانت دے دی ہے ۔ فی کس (5) لاکھ روپئے کی شوریٹی پر انہیں عبوری ضمانت دی گئی اور دونوں قائدین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی آئندہ تاریخ 6 نومبر مقرر کی ہے ۔