نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرس نے خوراک کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔ گوٹیرس نے کہا کہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک معیاری قیمت پر ہر وقت اور تمام افراد کیلئے دستیاب ہونی چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دنیا بھر میں تین ارب افراد بہتر خوراک کا خرچ نہیں اٹھا سکتے۔ جبکہ 462 ملین افراد ایسے ہیں، جن کا جسمانی وزن اوسط سے کم ہے۔ اس کے برعکس دو ارب افراد موٹاپے یا اضافی وزن کا بھی شکار ہیں۔ گوٹیرس نے کہا کہ دنیا بھر میں کْل خوراک کا ایک تہائی حصہ ضائع یا پھر پھینک دیا جاتا ہے۔