بھٹکل: مظاہرین جو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) این آر سی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے کرناٹک کے بھٹکل میں پولیس اہلکاروں کو گلاب پیش کیا۔
بھٹکل میں 23 ڈسمبر بروز پیر ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ وجلوس انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مسلمانوں کے علاوہ بردران وطن نے بھی شرکت کی، جلوس کامیاب وپرامن رہا۔
واضح رہے کہ 19 دسمبر کو منگلورو میں احتجاج کے دوران دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کڈروالی کے جلیل (43) اور بنگری کے نوشین (49) کے نام سے ہوئی ہے۔
اس واقعے کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اتوار کے روز مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
پورے ہندوستان میں اب تک 8 سالہ بچے سمیت 21 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ صرف یوپی میں 18 افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔