بھٹکل :جنوبی بھارت میں واقع ریاست کرناٹک میں واقع بھٹکل ایک تاریخی ایک تاریخی شہر ہے اور اپنے اندر موجود چند خصوصیات کی وجہ سے ہندوستان میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔
بھٹکل کی جامع مسجد میں بردران وطن کو محبت کا پیغام دینے کےلیے ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا۔
پروگرام میں انکے دلوں میں موجود غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی گئی، اور انکو نماز کرنے کا طریقہ دکھایا گیا، انہیں اذان کا مطلب اور دین اسلام کی مختلف چیزوں میں بارے میں انکے سامنے وضاحت کی گئی۔
جماعت المسلمین کے ذمہ دار مولانا طلحہ صاحب نے کہا بہت دن ہوۓ کہ ہم نے اس طرح سے مل جھل کر بات نہیں کی تو ہم نے سوچا کہ ایک پروگرام رکھاجائے۔
مولانا الیاس صاحب نے کہا کہ ہم یہ بتانے کےلیے آپ کو جمع کیے ہیں کہ ہماری مسجدوں کے بارے میں جو ہمارے دوست ہیں وہ طرح طرح کی باتیں اخبار میں لکھتے ہیں ہم اپنے ہندو بھائیوں سے کہیں گے آپ یہاں ائیں اور مسجد کو دیکھیں کہ یہاں کیا چیز چھپی ہوئی ہے، یہ یہاں ایک کمرہ بھی آپ کو چھپا ہوا نہیں ملے گا۔

اس اجلاس میں شہر کے مختلف ہندو برادری کے ذمہ داران کے علاوہ شہر کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک بھی موجود رہے۔
اس اجلاس میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء نے اپنی سریلی آواز میں کنڑا زبان میں ایک ترانہ بھی پیش کیا جس میں محبت کا پیغام تھا۔

عشاء کی نماز سے قبل انکو بلا کر مسجد میں انہیں بٹھایا گیا اور انہیں نماز کاطریقہ بھی بتایا گیا۔

اس اجلاس میں انے والے بردران وطن کو کھانے کا بھی نظم کیا گیا تھا، اور ان لوگوں نے پروگرام کے بعد میڈیا کے سامنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک مثبت پیغام بھی دیا۔