حیدرآباد5مئی (سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے اپنی پد یاترا کے 50 دن مکمل کرلئے جس میں انہوں نے 600 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا ۔ 50 ویں دن بھونگیر میں ان کا کانگریس قائدین نے استقبال کیا۔ رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کے علاوہ جنرل سکریٹری پردیش کانگریس پرمود کمار ، روی کمار ، بی جہانگیر اور بھونگیر انچارج بی ست نارائنا نے استقبال کیا۔ اتم کمار نے کہا کہ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے راستہ پر چلتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ میں پد یاترا شروع کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پد یاترا سے تلنگانہ میں کانگریس مستحکم ہوگی۔ بھٹی وکرمارکا نے جگہ جگہ کسانوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل جاننے کی کوشش کی ۔ بھٹی وکرمارکا کے 50 ویں دن کی پد یاترا پر بھونگیر کے کئی علاقوں سے عوام نے پہنچ کر استقبال کیا۔ بی بی نگر منڈل میں لنچ کے بعد انہوں نے پوچم پلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ 50 ویں دن انہوں نے 16 کیلو میٹر کی مسافت طئے کی ہے۔ر