گوہاٹی: دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟ جی ہاں، اس طرح کا ایک واقعہ آسام کے گوہاٹی میں پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کو اسکین کیا اور کچھ پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔