بھیم ارمی کے سربراہ چندر شیکھر ازاد پہونچے جامع مسجد، کہا پھر سے پڑھونگا آئین کی تمہید

,

   

چندر شیکھر ازاد اپنی رہائی کے بعد ملک کی دستور کی حفاظت کےلیے پھر سے جدوجہد کا آغاز کیا ہے، اور اج اسی ارادے ازاد جامع مسجد پہونچے اور آئین کی تمہید کو دوبارہ پڑھنے کا عزم کیا۔

اپ کو معلوم ہو کہ ازاد کے پہونچنے سے قبل ہی جامع مسجد کے باہر ایک بہت بہت بڑی بھیڑ جمع تھی، جو سی اے اے، این ار سی اور این پی ار کے خلاف اپنا احتجاج درج کر رہی تھی۔

ازاد نے اس سے قبل مندر کا بھی دورہ کیا پھر جامع مسجد گئے اور اپ وہ جامعہ ملیہ اور مختلف جگہوں کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جہاں جہاں بھی اس کالے قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے وہاں جائیں گے اور لوگوں کو مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف بیدار کریں گے۔

ان کا کہنا ہے ائین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا یہ انکا بنیادی حق ہے اور وہ اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے چندر شیکھر ازاد کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں عدالت کے ذریعہ رہائی ملی تھی۔

YouTube video