بھینسہ میں دن میں گرمی کا قہر، رات میں پولیس کی سختی

   

عید کی خریداری میں مسلمانوں کو مشکلات، سرکل انسپکٹر سے نمائندگی اور تعاون کی خواہش

بھینسہ ۔ بھینسہ میں موسم گرما کا قہر جاری ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے محسوس کیا جارہا ہے اور عوام دوپہر کے اوقات میں ٹھنڈے سائیبان ، کولر اور اے سی میں آرام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے دوپہر کے اوقات میں شہر کی سڑکو ں سنسان نظر آرہی ہے موسم گرما کی شدت کے باوجود مسلمان روزوں اور عبادتیں کرتے ہوئے مساجدوں میں مصروف دیکھے جارہے ہیں رمضان کے مقدس مہینے کے آخری تیرہ یوم باقی رہ گئے ہیں جس میں مسلم مرد و خواتین عید کی خرید و فروخت کے لیے رات کے وقت مکانوں سے نکل رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے رات دس بجے مارکٹ بند کروایا جارہا ہے گذشتہ رات کپڑا مارکٹ میں خواتین کاروباری اداروں پر خریدی میں مصروف تھے اسی دوران سب انسپکٹر وکرم پٹرولنگ کررہے تھے اور دکانوں سے زبردستی گاہکوں کو باہر نکالکر کپڑا مارکٹ بند کروادیا جس پر خواتین میں ڈر و تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے مسلمانوں میں پولیس کے رویہ کے خلاف غم و غصہ کی لہر دیکھی گئی اور اس کی اطلاع دکان مالکین نے محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ کو دی جس پر انھوں نے ضلعی پولیس حکام کو فون پر واقعہ سے متوجہ کرواتے ہوئے آج صبح ایک وفد جس میں فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ ، محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ معاون رکن بلدیہ اور عبدالماجد نمائندہ کونسلر کو بھینسہ پولیس اسٹیشن روانہ کرتے ہوئے ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار سے نمائندگی کی کہ رمضان کے مقدس مہینے میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کی وجہ سے عوام بلخصوص خواتین رات کے اوقات میں کپڑوں کی خریدی کررہے ہیں اور مسلم مرد بھی مختلف شاپنگ کررہے ہیں لہذا بازار بلخصوص کپڑا مارکیٹ ، کرانہ شاپس اور ہوٹلوں کو رات دیر گئے کھلا رکھنے کی اجازت دیں اور اس مقدس مہینے میں دکانیں اور بازار زبردستی بند نہ کریں کیونکہ رمضان کے صرف 13 یوم ہی باقی رہ گئے ہیں جہاں خرید و فروخت عروج پر رہتی ہے اور کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے پیش نظر مسلم ذمہ داران اور پولیس کے ہمراہ منعقد اجلاس میں بھی رمضان کے آخری دنوں میں بازار رات کے اوقات بند نہ کروانے کی گذارش پر بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے نے بھی رمضان کے آخری ایام میں شاپنگ کے لیے مارکٹ کو رات دیر گئے تک کھولا رکھنے کے لیے وقت فراہم کرنے کا تیقن دیاتھا جس پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار نے اس جانب بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس کو متوجہ کرواتے ہوئے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر سید الطاف مالک پرنس کلاتھ بھی موجود تھے۔