بھینسہ میں راشن کارڈس کے درخواستوں کی جانچ

   

عہدیداروں کی جانب سے 19 جنوری تک سبھی بلدی وارڈس میں سروے کیا جائے گا
بھینسہ 16/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجاپالنا کے دوران نئے راشن کارڈ (فوڈ سیکیورٹی کارڈ) کے لیے داخل کردہ درخواستوں کی تصدیق کے لیے بلدیہ عملہ جن میں الماس خان و دیگر مکانوں پر پہنچکر آج سے سروے کا آغاز کیا ہے اس ضمن میں بھینسہ بلدیہ کمشنر مسٹر راجیش کمار نے سروے کا معائنہ کیا اور شہر کی عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نرمل کلکٹر ابھیلاشہ ابھینو کے احکامات پر نئے راشن کارڈ کیلئے پرجاپالنا میں داخل کردہ درخواستوں کی جانچ کے لیے آج سے 19 / جنوری تک مکانات پر سروے کیا جائیگا اور اسی ضمن میں 20 / جنوری سے 23 / جنوری تک شہر کے 26 بلدی وارڈ سطح پر صبح ساڑھے دس بجے سے وارڈ میٹنگ کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائیگا جس کے لیے عہدیداروں کو متعین کرتے ہوئے مقامات بھی مقرر کیے گئے ہیں جن میں وارڈ نمبر ایک اور وارڈ نمبر دو میں 20 / جنوری کو فلٹر بیڈ کنٹہ ایریا ، وارڈ نمبر تین 22 / جنوری ایم پی پی ایس اویسی نگر ، وارڈ نمبر چار 20 / جنوری نزد ہنومان مندر اے پی نگر ، وارڈ نمبر پانچ 22 / جنوری ایم پی پی ایس اویسی نگر ، وارڈ نمبر چھ 20 / جنوری نزد ہنومان مندر اے پی نگر ، وارڈ نمبر سات 23 / جنوری راہول نگر بدھا وہار ، وارڈ نمبر آٹھ 23 / جنوری ہنومان مندر راجیو نگر ، وارڈ نمبر نو 23 / جنوری شیشو مندر پھولے نگر ، وارڈ نمبر دس 23 / جنوری ایس سی کمیونٹی ہال امبیڈکر نگر ، وارڈ نمبر گیارہ 22 / جنوری مونور کاپو سنگم بھٹی گلی ، وارڈ نمبر بارہ 22 / جنوری مارواڈی دھرم شالہ پرانا بازار ، وارڈ نمبر تیرہ 23 / جنوری ایس سی کمیونٹی ہال سدھارتھ نگر ، وارڈ نمبر چودہ 22 / جنوری مہادیو مندر کسان گلی ، وارڈ نمبر پندرہ 22 / جنوری مہادیو مندر کسان گلی ، وارڈ نمبر سولہ 20 / جنوری فلٹر بیڈ کنٹہ ایریا ، وارڈ نمبر سترہ 23 / جنوری مسلم فنکشن ہال ، وارڈ نمبر آٹھارہ 22 / جنوری ایم پی پی ایس اویسی نگر ، وارڈ نمبر انیس اور وارڈ نمبر بیس 21 / جنوری مدینہ فنکشن ہال ، وارڈ نمبر اکیس 23 / جنوری مسلم فنکشن ہال ، وارڈ نمبر بائیس 21 / جنوری بھوئی گلی سنگم ، وارڈ نمبر تیویس ، وارڈ نمبر چوبیس اور وارڈ نمبر پچیس 21 / جنوری مونور کاپو سنگم بھٹی گلی ، وارڈ نمبر چھبیس 21 / جنوری الفلاح اسکول ذین العابدین گلی شامل ہے۔