بھینسہ 31/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ کی مسجد پنجہ شاہ امام و خطیب حافظ سید عبدالطیف و اہلیہ کے علاوہ مصلیان مسجد عبد الرحیم و اہلیہ (چودھری گلی) اور عبدالطیف (یوپی والے) عمرہ کی سعادت کے لیے بعد نماز عشا بھینسہ مدرسہ معھدالابرار سے روانگی عمل میں آئی اس ضمن مسجد پنجہ شاہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے بعد نماز ظہر مسجد ھذا میں عازمین عمرہ کو مبارکباد دیتے ہوئے شالپوشی کی گئی اور سفر عمرہ کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اس دوران حافظ سید عبدالطیف نے حج اور عمرہ کے فرائض و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ملک کی ترقی اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دْعا کی اس موقع پر مسجد انتظامی کمیٹی صدر عبدالواجد بنارسی ، نائب صدر مجیب احمد ، خازن سید معیز محی الدین اراکین جن میں اظہر احمد خان ، عبدالستار ، عبدالاحد ، ماجد بنارسی ، شکیل احمد ، عبدالوہاب ، عبدالرافع ، مؤذن احمد بلعلہ کے علاوہ مصلیان مسجد مرزا معین بیگ ، احمد خان زمیندار ، ممتاز احمد خان ، لئیسول الحق بنارسی ، رشید خان ، عبدالفاروق بنارسی ، مظہر بنارسی و دیگر موجود تھے۔