بھیونڈی میں جلد ہی کوروناوائرس پر قابو:رئیس شیخ

   

ممبئی۔عروس البلادممبئی سے قریب تھانے ضلع میں واقع بھیونڈی میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداداور شرح اموات تشویشناک ضرور ہے لیکن نئے میونسپل کمشنر کی سربراہی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم کو اس شہر کی نگرانی کیلئے معمور کیاگیاہے اور جس طرح سے ہم نے ممبئی کے مسلم علاقوں میں اس خوفناک بیماری پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرز پربھیونڈی میں بھی ہم کامیاب ہوجائیں گے اور جلد اس بیماری کوقابو میں کرلیں گے ،ان خیالات کااظہار بھیونڈی مشرق کے رکن اسمبلی رئیس قاسم شیخ نے ممبئی میں اخبارنویسوں سے گفتگوکے دوران کہی ۔