بہار : جہان آباد میں تازہ فساد ایک فرد ہلاک، کئی دیگر زخمی

   

پٹنہ ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دونوں برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فرد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے، جس کے بعد بہار کے جہان آباد میں جمعہ کی صبح فرقہ وارانہ طور پر حساس ٹاؤن میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ فساد کے تازہ دور کو قابو میں رکھنے اور معمول کے حالات کو بحال کرنے کی خاطر بھاری سکیورٹی فورس متعین کردی گئی ہے۔ موبائل انٹرنٹ سرویس معطل کردی گئی اور ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے سیکشن 144 کے تحت امتناعی احکام لاگو کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چہارشنبہ کی رات زبردست سنگباری دیکھنے میں آئی جبکہ دونوں برادریوں میں مقامی راستے سے گزرنے والے ایک مذہبی جلوس پر اعتراض کے بعد بحث و تکرار کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔