بہار :سیلاب کی صورتحال میں ابتری ،81.67 لاکھ افراد متاثر

,

   

پٹنہ: بہار میں سیلاب کی صورتحال چہارشنبہ کو بدستور نازک نظرآئی کیونکہ اس آفت سماوی سے 16 اضلاع میں مزید 8358 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ وزیرآبی وسائل سنجے کمار جھا نے کہا کہ دریائے گنگا کی بڑھتی سطح سے ریاستی دارالحکومت کو فوری کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس دریا کے مختلف گھاٹوں کا پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے بناء معائنہ کیا جہاں یہ دریا گاندھی گھاٹ پر خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ اس دوران گنگا کی آبی سطح بکسر، منگیر، بھاگلپور اور دیگھا گھاٹ میں بھی بڑھتی جارہی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ریاست میں ابھی تک 81,67,671 افراد سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان افراد کا تعلق 130 بلاکس کی 1317 پنچایتوں سے ہے۔