بہار میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کےلیے تشہیری مہم کا آج اخری دن

   

Ferty9 Clinic

بہار میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کےلیے تشہیری مہم کا آج اخری دن

پٹنہ: بہار کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم آج ختم ہو رہی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ ووٹروں تک پہنچنے کےلیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، این ڈی اے، عظیم اتحاد اور دوسری سیاسی جماعتوں کے اسٹار کمپینر تشہیری مہم میں سرگرم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج مظفر پور، چندا اور مہوا میں انتخابی ریلی کریں گے، بی جے پی کے قومی صدر اورنگ آباد اور دوسرے علاقوں میں ریلیاں کریں گے، مرکزی وزیر سمرتی ایرانی واصلی، گیا اور شاہ پور میں انتخابی ریلی کریں گی، جبکہ کہ بی جے پی کے ریاستی صدر پانچ حلقوں میں آج ریلیاں کریں گے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو آج تیرہ مقامات پر ریلیاں کرنے والے ہیں، بھاگلپور میں تیجسوی یادو مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، تیجسوی یادو وشالی اور سمستی پور میں بھی ریلی کریں گے۔

مزید جاننے کےلیے دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ۔

YouTube video