مویشیوں کے سرقہ کے شبہ پر راجو، بدیس اور نوشادکی پٹائی میں موت
چھپرہ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سارن میں جمعہ کی صبح ایک گروپ نے تین افراد کو مویشیوں کے سرقہ کے شبہ پر پکڑتے ہوئے ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ بنیاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہرکشور رائے نے کہاکہ مہلوکین کی شناخت راجو ناٹ، بدیس ناٹ اور نوشاد قریشی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دو افراد کو اس دیہات میں مار پیٹ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا جبکہ تیسرا اس کے ارکان خاندان کی طرف سے دواخانہ کو منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ تمام تین مہلوکین کا تعلق ہیغمبر پور گاؤں سے ہے۔ ان کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔
