پٹنہ : بہار کے بودھ گیا میں واقع مہابودھی مندر کے احاطہ میں آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق مہابودھی مندر میں تعینات ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں دہشت پھیل گی جبکہ اعلیٰ عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ فی الحال مندر کے اطراف پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیا گیا اور مندر میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ مہلوک اہلکار کی شناخت ستیندر یادو کے طور پر کی گئی ہے ، ایک اور اطلاع کے مطابق اہلکار کو تین گولیاں لگی جس کے بعد اس کی موت ہوگئی ۔