پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو کہا کہ ریاست میں عظیم اتحاد کی حکومت اگلے سال تک ریاست کے نوجوانوں کو 20 لاکھ ملازمتیں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے ہدف کو حاصل کر لے گی۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ ہم نے 10 لاکھ سرکاری نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اب تک 150563 لوگوں کو سرکاری نوکریاں مل چکی ہیں اور پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار کا موقع ملا ہے۔