پٹنہ : بہار کے ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈی جی پی گپتیشور کو 22 ستمبر کی شام سے والینٹری ریٹائرمنٹ دی گئی ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے حکومت کے ساتھ ان کے روابط تلخ رہے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کریں گے ۔ حکومت نے ایس کے سنگھل کو ڈی جی پی کا اضافی چارج دیا ہے۔