روایتی تعلیمی نظام خیرباد ، کاغذ سے پاک تعلیم پر توجہ
حیدرآباد،26ستمبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے سرکاری اور ادارہ جات مقامی اسکولس میں تدریس اور اکتساب کے تجربہ کے ذریعہ کو مزید بہتر بنایاجارہا ہے ۔یہ کام سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی مدد سے کیاجارہا ہے جس نے انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹکنالوجی پر مبنی تعلیم کی تربیت اساتذہ کو فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔گوگل،نہ صرف اساتذہ کو تدریس کے لئے تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے بلکہ وہ طلبہ کو انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹکنالوجی (آئی سی ٹی)پر مبنی تعلیم کی فراہم کے لئے درکار سافٹ ویر بھی فراہم کرنا چاہتا ہے ۔گوگل نے دو سال پہلے گورنمنٹ ہائی اسکول وجئے نگر کالونی میں ملک کے پہلے فیوچر کلاس روم کا آغاز کیا تھا۔اس فیوچر کلاس روم میں طلبہ کو مختلف حکمت عملی جیسے فل اپ کلاس رومس اور آلات جیسے روبو کمپاس، میتھامیٹکس منترا،جیو جیبرا اور برین جم کے ذریعہ ویثرول اور اہم چیزوں کی تعلیم دے رہا ہے ۔اس نظریہ نے روایتی تعلیم کے نظام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بہتر تعلیمی طریقہ کار کو نظر انداز کئے بغیر کاغذ سے پاک تعلیم فراہم کی ہے ۔کمپنی نے خصوصی طورپر ڈیزائن کردہ جی سوٹG Suiteتیار کیا ہے جس کے ذریعہ طلبہ کروم بُک میں اپنے مضمون کے سبق سے متعلق تھری ڈی پروگرام بناسکتے ہیں اور اس کو کلاس روم میں پیش کرسکتے ہیں۔جی ایچ ایس کے ریاضی کے ٹیچر سریش کمار کے مطابق نئے تدریس کے طریقہ کار نے طلبہ کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دی ہے ۔آئی سی ٹی کے طریقہ کار کے ذریعہ معمول کی تعلیمی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں اورٹکنالوجی کا استعمال کیاجارہا ہے ۔طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ اس سے بہتر ہورہا ہے ۔نئے نظریہ نے طلبہ کو مضمون کے تئیں دلچسپی ظاہر کرنے میں کافی مدد دی ہے ۔تعلیم کے نئے نظریہ کے نتیجہ میں اس اسکول کے ایس ایس سی کے نتائج کو بھی بہتر کیا ہے جو جاریہ سال 74فیصد رہے جبکہ دو سال پہلے ایس ایس سی کے نتائج 30فیصد ہی تھے ۔گوگل،آئی سی ٹی پر منبی تعلیم کی فراہمی کے لئے اساتذہ کو تربیت کے لئے آگے آیا ہے اور وہ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی مفت سافٹ ویر فراہم کررہا ہے ۔