نئی دہلی : مرکزی مملکتی وزیر پرسونل جتیندر سنگھ ’بہتر حکمرانی ہفتہ ‘کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے جس کا پیر سے آغاز ہورہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ ان کی حکومت بہتر حکمرانی کو مستحکم کرنے کے عہد کی پابند ہے۔ اپنے پیام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت شفاف نظام قائم کرنے کی سمت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔