بہت ہی گھٹیا بیان”: بیگوسرائے فائرنگ سے متعلق مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بیان پر تیجسوی یادو ہوئے برہم

   

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ریاست میں امن و امان سے متعلق رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بیان پر اعتراض کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ انہیں (گری راج) کو اس طرح کے بیانات سے باز رہنا چاہئے۔ جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں تیجسوی نے کہا، “یہ بہت گندا بیان ہے، انہیں اس طرح کے بیان سے گریز کرنا چاہیے۔ مرکز میں ان کے ذمہ دو وزارتیں ہیں اور اس طرح کا بیان دینا غلط ہے۔” اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے، انہوں نے کہا، “اگر بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں جرم ہو رہا ہے، تو وہاں کے وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہیں آپ کے وزیرِ زراعت ناراض ہیں، اس سوال پر بہار کے ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ ناراضگی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایک کے کندھوں پر ذمہ داری ہے اور سب کو اسے پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام میں لگے ہوئے ہیں کمی کو دور کریں گے۔ نتیش کمار کی قیادت میں بہت کام ہوا ہے، مستقبل میں مزید کام کیا جائے گا۔ وہ گرینڈ الائنس کے رہنما ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ گری راج کشور بہار کے بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گری راج سنگھ نے بیگوسرائے فائرنگ واقعہ کو لے کر سی ایم نتیش کمار کو نشانہ بنایا تھا، انہوں نے فائرنگ کے اس واقعہ کے لئے سی ایم نتیش کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔