بیت اﷲ کی زیارت ، عظیم خوش نصیبی

   

کلواکرتی میں حج تربیتی کیمپ ، مفتی تجمل حسین ، جناب فیاض علی کا خطاب
کلواکرتی : ضلع ناگرکرنول حج کمیٹی کی جانب سے کلواکرتی میں منعقدہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی نے کہا کہ خوش نصیب شخص کو ہی اﷲ اپنے گھر کی زیارت کراتے ہیں ۔ مولانا نے عازمین حج کو خانہ کعبہ کو دیکھتے وقت کی دعا اور طواف حج کی تفصیلات سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ تمام عازمین کو چاہئے کہ اﷲ کی رضا ، آسان حج اور قبولیت حج کے لئے دعاء کرنی چاہئے جبکہ خانہ کعبہ کو دیکھتے ہوئے دعاء کرنی چاہئے کہ اے اﷲ میں اپنی زندگی میں جو بھی دعاء کروں اسے قبولیت عطا فرما۔ قبل ازیں جناب فیاض علی المیزان ٹراویلس نے عازمین حج کو نصیحت کی کہ مقامات مقدسہ پر نہایت ادب و احترام سے درود شریف کثرت سے پڑھیں ۔ جناب حافظ شبیر احمد اور دیگر نے بھی تربیتی پروگرام کو خطاب کیا اور احرام کو عملی طورپر استعمال کرتے ہوئے بتایا ۔ اس موقع پر ضلع ناگرکرنول حج کمیٹی کے تمام ذمہ داران ، صدر جناب فرید احمد ، نائب صدر الحاج شمشیر خان ، جناب مولانا عبدالوکیل ، جناب ابراہیم نقشبندی ، ببن خان ، مولا پیران ، سید طاہر ، سید عظیم الدین نے شرکت کی ۔