بیجاپور کے نوجوانوں کی امیت شاہ سے ملاقات

   

رائے پور :چھتیس گڑھ میں ماؤنواز دہشت گردی سے متاثر بیجاپور ضلع کے پالنار کیمپ کے آس پاس کے پانچ گاؤں کے 31 نوجوانوں نے اتوار کو نوا رائے پور میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ ان میں سے بہت سے نوجوان بیجاپور چھوڑ کر پہلی بار راجدھانی رائے پور آئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے ، نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ اور وجے شرما اور وزیر جنگلات کیدار کشیپ بھی موجود تھے ۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان بچوں کی خیریت دریافت کی۔