بیجنگ (چین): پچھلے سال نو مبر کے مہینہ میں چین کے ایک شہر ووہان سے ہی کورونا وائرس کا آغاز ہوا تھا۔ جس سے آج پوری دنیا پریشان ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس بیماری سے متاثر ہوگئے ہیں اور کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے عوام کو ماسک اور سماجی فاصلہ کویقینی بنانے پر زور دے رہی ہے۔ اسی دوران ایک خبر آئی ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عوام کو ماسک کے لزوم سے دستبردار کیا گیا ہے۔
Beijing To Go Mask-Free As #Coronavirus Cases Hit New Lows https://t.co/6YGKtCHnYd pic.twitter.com/hgjeZAPGm7
— NDTV (@ndtv) August 21, 2020
بیجنگ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ لوگ اب ماسک کے بغیر گھروں سے نکل سکتے ہیں۔ حکومت کے احکام کے باوجود بیجنگ کے شہریوں میں اس قدر خوف ہے کہ وہ ماسک پہننے میں ہی عافیت سمجھ رہے ہیں اور اس عمل کا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعض لوگو ں نے بتایا کہ انہیں ماسک پہننے میں حفاظت محسوس کررہے ہیں۔ ایک 24 سالہ عورت نے بتایا کہ جب میں بغیر ماسک کے باہر نکلوں گی تو مجھے بغیر ماسک کے لوگ دیکھیں گے تو خوف زدہ ہوجائیں گے۔ اس لئے میں ماسک کا استعمال جاری رکھے ہوئی ہوں۔بیجنگ میونسپل سنٹرس فار ڈیزاس کنٹرول فرسٹ نے بتایا کہ شہری اب بغیر ماسک کے گھروں کے باہر نکل سکتے ہیں۔