حیدرآباد ۔28اکٹوبر ( این ایس ایس ) وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں بیجوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار پر توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ موجودہ طور پر آبی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے سکریٹری سیڈ کارپوریشن پارتھا سارتھی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ، جس میں دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔ آئندہ سال کی فصلوں اور درکار بیجوں کے بارے میں غوروخوض کیا گیا ۔ نرنجن ریڈی نے بتایا کہ موجودہ پانچ لاکھ سے بیج کی پیداوار کو بڑھاکر 8.07 لاکھ کنٹل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔