بیروزگاری کی شرح ستمبر 2016ء سے اعظم ترین

   

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح فبروری 2019ء میں 7.2 فیصد درج ہوئی جو ستمبر 2016 ء سے اعظم ترین ہیں۔ یہ معلومات سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی سے حاصل ہوئی۔ فبروری 2018ء میں یہ شرح 5.9 فیصد تھی۔ سی ایم آئی ای کا سروے ہندوستان بھر میں دسیوں ہزار گھرانوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس ادارہ کے سربراہ مہیش ویاس نے بتایا کہ بیروزگاری کی شرح جواب کے خواہاں افراد کی تعداد میں گراوٹ کے باوجود بڑھ گئی ہے۔