بیروزگار نوجوانوں کی تائید میں کھمم میں آج کانگریس کا جلسہ

   

حیدرآباد/23اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس کی جانب سے کل 24 اپریل کو کھمم میں بیروزگار نوجوانوں کے مسائل پر جلسہ عام منعقد ہوگا۔ کھمم شہر کے ٹوٹاون پولیس اسٹیشن سے شام 4 بجے ریلی منظم کی جائیگی جو قدیم بس اسٹانڈ پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگی۔ کانگریس نے پبلک سرویس کمیشن امتحانی پرچہ جات کے افشاء سے بیروزگار نوجوانوں میں الجھن سے حکومت کو واقف کرانے جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا اور دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ کانگریس نے بیروزگار نوجوانوں کی تائید میں 26 اپریل کو عادل آباد، 28 اپریل نلگنڈہ،30 اپریل محبوب نگر اور یکم مئی کو رنگاریڈی میں جلسوں کا اعلان کیا ہے۔ر