بیرونی برانڈ کے سگریٹ فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد : ٹاسک فورس پولیس نے بیرونی ممالک کے سگریٹ کے کاروبار میں ملوث ایک تاجر کو علاقہ آغاپورہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکاس مالی جو سگریٹ کا کاروبار کرتا ہے آغا پورہ علاقہ میں غیرقانونی طور پر بیرونی برانڈ کے سگریٹس فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ تاجر دہلی سے بیرون سگریٹس حاصل کرتے ہوئے انہیں شہر کی دوکانوں پر فروخت کررہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے وکاس مالی اور اس کے بھائی آکاش کمار مالی کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ مذکورہ افراد کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ غیرقانونی طور پر شہر میں سگریٹس کا کاروبار کررہے تھے ۔