ریاض : سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ سے متعلق متعددآن لائن نئی خدمات کا افتتاح کیا ہے۔وزیر داخلہ نے اطمینان دلایا کہ وزارت داخلہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کوآن لائن جدید سیکیورٹی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔نئی خدمات کی بدولت شہری اپنے بچوں کے پاسپورٹ جاری کراسکیں گے۔سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق آن لائن سیکیورٹی خدمات میں بہتری لائی جائے گی۔