وعدے کی تکمیل پر اسپیکر پوچارم ریڈی سے صحافیوں کا اظہار تشکر
بیرکور یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی اپنے اسمبلی حلقہ کے بیرکور منڈل میں آج برکور منڈل میں صحافیوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر آج برکور میں ڈبل بیڈروم کی منظوری دی ہے ۔ تمام برکور منڈل کے صحافیوں نے اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی سے اظہار تگشکر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی جس بات کا وعدہ کرتے ہیں فوری اس بات کو نبھاتے بھی ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے اندر سب سے زیادہ بانسواڑہ حلقہ میں ڈبل بیڈروم کی منظوری لائی ہے ۔ مسٹر پوچارم نے بے سہارہ بے گھر افراد سے وعدہ کیا تھا ۔ ہمارے اسمبلی حلقہ میں کوئی بھی بے گھر آدمی نہیں رہے گا ۔ وعدہ کے مطابق اپنے اسمبلی حلقہ میں 10 ہزار ڈبل بیڈروم کی منظوری لائے میں اور غریبوں میں تقسیم بھی کئے ۔ انہوں نے بانسوارہ کے صحافیوں تلگو اردو سب کیلئے ڈبل بیڈروم دیا ہے ۔ مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کی مثال دیگر حلقہ کے ایم ایل اے پیش نہیں کرسکتے حال ہی میں بانسواڑہ میں اردو میڈیم ڈگری کالج کی منظوری عمل میں آئی جس سے 4 اسمبلی حلقہ کے طلبہ و طالبات کو کافی فائدہ ہوا ہے ۔ طلبہ و طالبات اردو میڈیم انٹر کے بعد تعلیم کو ترک کر رہے تھے ۔ اس کو محسوس کرتے ہوئے پوچارم نے بانسواڑہ میں ڈگری کالج منظور کرتے ہوئے چار دن قبل بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا ہے ۔ بانسواڑہ کی عوام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کی جیت یقینی ہے ۔