حیدرآباد 18 دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بنکوں کو خانگیانے کے خلاف تلنگانہ جنا سمیتی نے احتجاج درج کیا ۔ ریاستی نائب صدر ورلہ رامایا اور جوائنٹ سکریٹری سید مجاہد نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت سرکاری شعبہ جات کو خانگیانے کے در پر ہے اور ملک کو تباہ کررہی ہے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ عوام کیلئے ناسور ہے ۔ انہوں نے مودی کے اقدامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ ان سے معاشی نظام تباہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے 22 بنک تھے جنہیں ضم کرکے 12 کردیا گیا ۔