بین اسٹوکس کی کووڈ ٹسٹ کے بعد واپسی کا امکان

   

ابوظہبی۔ انگلینڈ اور راجستھان رائلز کے آل رائونڈر بین اسٹوکس نے اپنے چھ روزہ کورنٹائن کا آغاز کردیا جہاں اتوار کے روز ان کا کووڈ ٹسٹ کیا گیا اور اگر ٹسٹ کے بعد نتائج مثبت آئے تو ممکن ہے کہ آل رائونڈر کھلاڑی دبئی میں 11 اکٹوبر کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے عہدیداروں نے بتایا کہ بین اسٹوکس نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے اور اتوار کو ان کا کووڈ ٹسٹ کیا گیا اور توقع ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ تک اپنے آئندہ مقابلہ کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ ٹیم ہوٹل پہنچتے ہی اسٹوکس نے خود کوکورنٹائن کرلیا اور کووڈ ٹسٹنگ کے بعد وہ ایکبار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یوکے اور آسٹریلیا سے ببل کے ذریعہ آنے والے کھلاڑیوں کے لیے 36 گھنٹوں کا کورنٹائن ہوگا لیکن ابوظہبی راست طور پر پہچنے والے کھلاڑیوں کو چھ روزہ کورنٹائن میں رہنا ہوگا۔ اسٹوکس بھی چونکہ نیوزی لینڈ سے آئے ہیں لہٰذا انہیں 6 روزہ کورنٹائن کرنا ہوگا۔ اسٹوکس کی واپسی راجستھان رائلز کے لیے کسی نعمت سے کم نہ ہوگی کیوں کہ ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اکیلے ہی میاچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔