بین الاقوامی بازار میں اناج کی قیمتیں 17مہینوں میں سب سے کم

   

نئی دہلی4جون (سیاست ڈاٹ کام ) سال 2020-21میں اناج کی ریکارڈ پیداوار کے اندازے ، بازار میں مسلسل فراہمی اور کورونا وبا سے مانگ میں کمی کی وجہ سے عالمی سطح پر اناج کی قیمتیں مئی مہینے میں سترہ مہینوں کی سب سے نچلی سطح پر درج کی گئی ہے ۔اقوام متحدہ کا فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے جمعرات کو روم میں سال 2020-21 میں اناج کی کھپت اورپیداوار کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے کی قیمتوں کا انڈیکس میں مسلسل چوتھے مہینے گراوٹ ہوئی ہے ۔ کووڈ۔19 وبا کے باوجود بین الاقوامی بازار میں اناج کی مسلسل فراہمی قائم ہے جبکہ طلب میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق مئی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 1.9 فیصد کم ہوئی ہیں اور دسمبر 2018 کے بعد سے سب سے کم سطح پر ہے ۔