حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 30 کیلو گانجہ موٹر سایئکل اور موبائل فون کو ضبط کرلیا جن کی مالیت 8 لاکھ 25 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ ایس او ٹی پولیس نے عبداللہ پور میٹ پولیس کے ساتھ یہ کارروائی انجام دی اور 28 سالہ ایل گنیش کو گرفتار کرلیا جو ماچاریڈی کاماریڈی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گنیش پیشہ سے جے سی بی ڈرائیور بتایا گیا ہے جو کام کے سلسلہ میں اکثر اڈیشہ اور آندھرا پردیش جایا کرتا تھا ۔ گانجہ کی طلب کو دیکھتے ہوئے اس نے زائد منافع کمانے کی خاطر گانجہ منتقلی کا کاروبار شروع کیا اور ایجنسی علاقوں سے گانجہ کم قیمت میں حاصل کرتے ہوئے زائد قیمت میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ گنیش نے وائزاک کے چنٹور علاقہ سے 30 کیلو گانجہ کی خریداری کرتے ہوئے حیدرآباد اور کاماریڈی میں علاقہ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ عبداللہ پور میٹ اور ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے آوٹر رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب گنیش کی موٹر سائیکل کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کرلیا ۔ ع
سٹہ کا کاروبار چلانے پر چھ افراد گرفتار