حیدرآباد ۔ 8فبروری ( سیاست نیوز) بیٹی اور بیوی کی موت کے غم سے دلبرداشتہ تنہائی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے حسین ساگر جھیل سے 35 سالہ سائی کمار کی نعش کو برآمد کرلیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سائی کمار کواڑی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 15سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی ، شادی کے اندرون دو سال اس کی زندگی میں سب کچھ بدل گیا ۔ بیٹی پیدائش کے تین ماہ میں فوت ہوگئی اور چند روز بعد اس کی بیوی بھی فوت ہوگئی جس کے بعد سائی کمار شراب کے نشہ کا عادی ہوگیا تھا اور کثرت سے شراب پینے لگا ۔ گذشتہ روز اس نے حسین ساگر جھیل کا رخ کیا اور انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع