حیدرآباد 29 اگست 🙁 سیاست نیوز ) : بیوی کے ساتھ جنسی وابستگی کے نام پر شوہر کو رسوا کرنے والا ایک کم عمر لڑکا شوہر کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ۔ میلاردیوپلی پولیس نے ہاوزنگ بورڈ کالونی قتل کیس کو حل کرلیا اور قاتل پنکج پاسوان کو گرفتار کرلیا ۔ پنکج نے راجہ پاسواں کا 26 اگست کے دن قتل کردیا تھا اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ دونوں بہار کے ساکن ہیں ۔ ہاوزنگ بورڈ کالونی میں ایک مکان کے علحدہ پورشن میں زندگی بسر کر رہے تھے دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے اور ساتھ پھرا کرتے تھے ۔ مئے نوشی بھی ساتھ کرتے تھے ۔ مئے نوشی کے دوران مقتول راجہ پاسواں نے ایک سے زائد مرتبہ پنکج پاسوان سے کہا تھا کہ وہ پنکج کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کے ساتھ وقت گذارا کرتا تھا اور ایک سے زائد مرتبہ اس کی بیوی سے جنسی تعلق قائم کیا تھا ۔ بیوی کے تعلق سے ساتھی کے الفاظ پر پنکج آگ بگولہ ہوگیا ۔ اور برہمی کے عالم میں اس نے خاموشی اختیار کرلی ۔ پنکج کی حیدرآباد میں موجودگی کے وقت راجہ پاسوان اس کے گھر جایا کرتا تھا اور پنکج کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا تھا اور خود اس بات کا ذکر اس نے پنکج سے کیا ۔ جب دوسری مرتبہ بھی راجہ نے ذکر کیا اور رسوا کیا تو پنکج نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے پنکج پاسوان کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع