بیوی کی خودکشی پر پولیس کارروائی سے خوف زدہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) بیوی کی موت پر پولیس کارروائی سے خوف زدہ شخص نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں اندرون 24 گھنٹے میاں اور بیوی نے خودکشی کرلی۔ شوہر کی مبینہ ہراسانیوں اور جھگڑے کے باعث 22 سالہ سریشا نے خودکشی کرلی اور بیوی کی موت پر پولیس کی کارروائی سے خوف کا شکار شوہر ناگیش نے بھی خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سریشا اور ناگیش کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک سالہ لڑکا بھی ہے۔ سریشا اور ناگیش کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور 6 اپریل کو بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ سریشا نے خودکشی کرلی۔ بیوی کی موت کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کیلئے پولیس نے ناگیش کو کل طلب کیا ۔ رات میں ناگیش کا بھائی اس کو اپنی شخصی ضمانت پر گھر لے آیا۔ رات دیر گئے ناگیش گھر سے نکل گیا اور علاقہ میں واقع ایک عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع

رین بازار میں برقی شاک سے نوجوان ہلاک
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آئے برقی شاک کے واقعہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ رین بازار پولیس کے مطابق 25 سالہ محمدساجن جو چندرا نگر یاقوت پورہ علاقہ میں رہتا تھا بہار کے ساکن محمد نصیر کا بیٹا تھا اور وہ چکن سنٹر میں کام کرتا تھا۔ ساجن اپنے مکان میں سیلنگ فیان لگانے کیلئے سیڑھی کا استعمال کیا اور اس کومکان سے نیچے پہنچانے کے دوران پیش آئے برقی شاک کے سبب فوت ہوگیا۔ع
رین بازار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع