حیدرآباد۔یکم؍ مارچ، ( سیاست نیوز) بیوی کی موت کے غم میں پریشان شوہر نے خودکشی کرلیا۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ بھرت کمار نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھرت کمار نے ممتا سے لو میریج کیا تھا اور ان کے دو بچے ہیں ۔ گذشتہ ماہ ایک سڑک حادثہ میں ممتا فوت ہوگئی تھی جس کے بعد سے بھرت کمار پریشان رہنے لگا اور بیوی کی موت کے غم میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ بھرت کمار پیشہ سے آر ٹی سی میکانک تھا جو بی ایچ ای ایل ڈپو میں خدمات انجام دے رہا تھا اور کارمیکا نگر میں رہتا تھا۔ ع