حیدرآباد۔/18 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بیوی سے دشمنی اور اس سے بدلہ لینے کے لئے کردار کو متاثر کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ رچہ کنڈہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ ڈی لنگم کو گرفتار کرلیا۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ لنگم اور اس کی بیوی کے درمیان گزشتہ تین ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس نے بیوی سے بدلہ لینے کا منصوبہ تیار کیا اور ناپاک سازش پر عمل کرتے ہوئے بیوی کے نام کا فرضی فیس بک اکاؤنٹ تیار کیااور بیوی کے رشتہ داروں اور دیگر افراد کی دوستی کے پیامات روانہ کئے جس کے بعد اس نے عریاں تصاویر اور فحش مواد پر مبنی پوسٹنگ شرو ع کردی اور ناقابل بیان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے جنسی حملے شروع کردیئے۔راوی رالہ علاقہ کے اس کسان کو جس نے فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی بیوی کے کردار کو متاثر کیا سائبر کرائم رچہ کنڈہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔