حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کرلی۔ مشہورم پولیس میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 28 سالہ چنٹی نے نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ چنٹی پیشہ سے ڈرائیور تھا۔ چند عرصہ قبل سواپنا سے اس کی شادی ہوئی تھی اور آئے دن ہر چھوٹی بات پر میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے۔ 8 ڈسمبر کو میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد 9 ڈسمبر کو سواپنا نے اپنی والدہ کو سسرال طلب کیا اور اس کے ساتھ مائیکے چلی گئی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر چنٹی نے نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع