بیٹی کی شادی کے دو دن بعد باپ کی موت

   

یلاریڈی : بیٹی کی شادی کو ہوئے صرف دو دن ہی گذرے تھے کہ باپ کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ یہ واقعہ منڈل ناگی رپیٹ کے ایرہ کنٹہ تانڈا میں پیش آیا ۔ تانڈا سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ نندیا کو تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ اب تک وہ اپنی دو بیٹیوں کی شادی کرچکا تھا اور اب گزشتہ اتوار کو ہی اپنی چھوٹی بیٹی کی بھی شادی کردی ۔ منگل کے دن گھر کے سامنے کرسی پر بیٹھے ہوئے ہی اس کے قلب پر حملہ ہونے سے کرسی پر بیٹھے ہی فوت ہوگیا۔ گھر والے قریب جاکر نندیا کو دیکھے لیکن تب تک وہ فوت ہوچکا تھا ۔ بیٹی کی شادی کرکے صرف دو دن ہی گذرے تھے کہ باپ کی اس طرح موت نے علاقہ میں غم کی لہر دوڑا دی ۔ متوفی فی الوقت پنچایت میں معاون رکن کے عہدہ پر فائز تھا ۔