بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد ۔ 31 اکتوبر (سیاست نیوز) بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر تالاب کٹہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 37 سالہ ثمینہ بیگم نے خودکشی کرلی۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق ثمینہ بیگم امان نگر کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ تھی۔ ثمینہ کی شادی 20 سال قبل محمد غوث سے ہوئی تھی جن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ 6 سال قبل محمد غوث کی موت کے بعد خاتون نے بچوں کی پرورش کی 6 ماہ قبل ثمینہ کی بیٹی کو خرابی صحت سے موت ہوئی تھی اور تب سے خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی اور اس کا علاج بھی جاری تھا۔ اس دوران خاتون نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع