بیٹے کی موت سے بے خبر، نابینا والدین چار دن تکنعش کے ساتھ رہے

   

حیدرآباد، 29 اکتوبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد میں ایک گھر میں اپنے 30 سالہ بیٹے کی لاش کے ساتھ رہنے والے بصارت سے محروم بزرگ جوڑے کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا بیٹا چار دن پہلے مر گیا ہے۔. پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ جب گھر سے بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے پیر کو پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کے قریب ر شوہر اور بیوی کو بے ہوش زمین پر پڑا پایا۔نگول تھانہ انچارج اے۔. سوریا نائک نے بتایا کہ اس شخص کی موت گھر میں ہوئی تھی اور شبہ ہے کہ اس کی موت چار پانچ دن پہلے حالت نیند میںہوئی تھی۔افسر نے کہا کہ بصارت سے محروم بزرگ جوڑے کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا چھوٹا بیٹا مر گیا ہے اور وہ اسے کھانا اور پانی کے لیے پکارتے رہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔اس نے بتایا کہ شاید پڑوسی بھی اس کی آواز نہیں سن سکتے۔پولیس نے انہیں کھانا اور پانی فراہم کیا۔جوڑے سے ان کے بڑے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد، پولیس نے اسے مطلع کیا جو شہر کے دوسرے علاقے میں رہتا ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیجنے کے ساتھ ساتھ کیس بھی درج کیا گیا ہے۔