بیڈمنٹن : لکشیا سین نے سیزن کا پہلا ٹائٹل جیتا

   

سڈنی، 23 نومبر (یو این آئی ) ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین نے اتوار کو سڈنی میں آسٹریلین اوپن 2025 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت کر اپنے کریئر کا چھٹا اور اس سال کا پہلا BWF ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چودہویں نمبر کے سین کو BWF سوپر 500 ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کے عالمی نمبر 26 یوشی تاناکا پر 21-15، 21-11 سے صرف 38 منٹ میں جیت حاصل ہوئی۔ یہ دونوں شٹلرز کے درمیان پہلا مقابلہ تھا۔سڈنی میں لکشیا کی یہ فتح گزشتہ سال دسمبر میں سید مودی انٹرنیشنل کے بعد ان کا پہلا BWF ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے ۔ ان کے کریئر میں 2019 میں دو سوپر 100 ٹائٹل (ڈچ اوپن اور سارلورلکس اوپن)، 2022 میں انڈیا اوپن سوپر 500، اور 2023 میں کینیڈا اوپن سوپر 500 شامل ہیں۔ لکشیا نے سیمی فائنل میں چاؤ ٹین چین کے خلاف تین میچ پوائنٹس بچا کر جیت حاصل کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں لکشیا نے ہم وطن آیوش شٹی کو شکست دی تھی۔