حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے بارش کے پانی کے مزید نیچرل انداز میں بہاؤ اور اس کے زمین میں جذب ہونے کے لئے رین گارڈن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رین گارڈنس مختلف مقامات سے بہنے والے بارش کے پانی کو ایک منفرد انداز میں ٹراپ کرنے میں معاون ہیں۔ ایک پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر ایچ ایم ڈی اے نے بیگم پیٹ فلائی اوور کے نیچے کوکٹ پلی اور یوسف گوڑہ نالوں کے انٹر سیکشن پر رین گارڈن کی تعمیر شروع کی ہے۔ اس کا اسٹریچ 5 ایکر سے زائد ہے اور یہ 400 میٹرس تک جاتا ہے۔ اس پراجکٹ کی تخمینی لاگت 1.90 کروڑ روپئے ہے اور یہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس میں جو ابتدائی کام ہے وہ اس علاقہ کی صفائی اور بہاؤ دہوں سے جمع ملبہ کو ہٹانا ہے۔ اسے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کے ویژن کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں کے مطابق رین گارڈن بعض اہم مسائل کو حل کرنے میں معاون ہے جس میں بارش کے پانی کی بہتر انداز میں نکاسی شامل ہے۔ اس پراجکٹ سے زمینات پر ناجائز قبضوں سے حفاظت ہوگی۔ بیگم پیٹ کے قریب کوکٹ پلی نالہ پر مجوزہ رین گارڈن کی تعمیر ایک متبادل انوائرنمنٹ نیٹ ورک ہے۔ وہاں بہتر عوامی سہولتیں ہوں گی جیسے 10 فیٹ چوڑا واکنگ ٹرئیکس، کراس اوور برجس اور لینڈ اسکیپس۔